1. ہوم
  2. غزل
  3. بابا جیونا
  4. سبھی ارمان دیتا ہوں
Baba Jeevna

سبھی ارمان دیتا ہوں

سبھی ارمان دیتا ہوں
میں تجھ کو شان دیتا ہوں

کرکے مسخ نام اپنا
تجھے پہچان دیتا ہوں

نہیں ہے أرزو کوئی
نہ کوئی حسرتیں دل میں

تمھارا نام اونچا ہو
میں ہر اذان دیتا ہوں

عاشق بھی تمھارا ہوں
میں بندہ بھی تمھارا ہوں

بندگی کر نہیں آتی
لو خود کودان دیتا ہوں

سبھی کو لوٹ جانا ہے
لحد ہے آخری منزل

میں اپنے اہل مجلس کو
یہی پیغام دیتا ہوں

بابا جیونا

Baba Jeevna

بابا جیونا  جن کا اصل نام نوید حسین ہے ایک سرکاری ملازم اور ایک بہترین لکھاری ہیں۔