1. ہوم/
  2. کالمز/
  3. سُخن کدہ/
  4. گائڈلائنز

گائڈلائنز

سُخن کدہ آپ کو خوش آمدید کہتا ہے۔

آپ کیسےہم تک اپنے بلاگز پہنچا سکتے ہیں اس کا جواب آپ کو درج ذیل ضوابط پڑھ کر مل جائے گا۔

  • آپ ابتدائی ای میل میں اپنا مکمل نام انگلش اور اُردو میں ضرور تحریر کریں، مزید برآں آپ کا مختصر تعارف ضرور شامل ہونا چاہئے۔
  • ای میل میں آپ کی شناختی کارڈ کی کاپی ضرور منسلک ہونی چاہئے تاکہ آپ کی تصدیق ہوسکے۔
  • اگر آپ اپنی تصویر اپنے بلاگ کے ساتھ شائع کروانا چاہتے ہیں تو ای میل میں اپنی تصویر ضرور منسلک کیجئے۔ آپ کی تصویر سیلفی نہیں ہونی چاہئے۔ اگر آپ اپنی فارمل تصویر مہیا کرسکیں تو بہتر ہوگا۔ آپ کی تصویر سامنے سے یا سائڈ پوز سے لی گئی ہو۔ یہ تصویر ہائی ریزولوشن ہونی چاہئے تاکہ آپ کی تصویر واضح ہو۔
  • آپ اپنے بلاگز مائکروسافٹ ورڈ میں اُردو میں لکھ سکتے ہیں یا کسی اور سافٹ وئر جس میں آپ یونی کوڈ فارمیٹ میں لکھ سکیں۔ اس تحریر شدہ بلاگ کو ای میل کرتے ہوئے شامل کریں۔
  • اس ای میل کے سبجیکٹ میں بلاگ کا ٹائٹل تحریر کریں اور بلاگ کو ای میل میں پیسٹ کریں۔
  • آپ کا بلاگ 800 سے 1200 الفاظ پہ محیط ہونا چاہئے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کا بلاگ ضروری نوعیت کا ہے اور اس سے ذیادہ الفاظ کا حامل ہے تو اسے دو اقساط میں ارسال کیجئے۔ یہ دونوں اقساط دو مختلف دنوں میں شائع ہوسکیں گے۔
  • ایک مرتبہ آپ اپنا بلاگ لکھ چکیں تو دو مرتبہ اسے خود ضرور پڑھیں تاکہ اگر ٹائپنگ یا گرامر کی کوئی غلطی ہے تو دُرستی ہو جائے۔ اغلاط سے پاک بلاگ جلدی شائع ہونے میں معاؤن ہوگا۔
  • آپ ایک ہفتہ میں 3 بلاگز ارسال کرسکتے ہیں۔
  • آپ سے درخواست ہے کہ ہمارا فیس بک کا صفحہ ضرور لائک کریں اور ٹوئٹر ہینڈل پہ ضرور فالو کریں تاکہ آپ مکمل طور پہ باخبر رہیں۔
  • آپ اپنے بلاگز [email protected] ای میل پہ ارسال کرسکتے ہیں۔

 ہم آپ کو سُخن کدہ پہ خوش آمدید کہتے ہیں۔