احمر ایک لا حاصل محبت کے پیچھے بھاگ رہا تھا کہ اچانک اس کے ذہن میں ایک خیال آیا کہ کیوں نہ مجھے کچھ ایسا کام کرنا چاہیے جس سے کچھ حاصل ہو۔ میں خوامخواہی ایک ایسے دریا میں بہہ رہا ہوں جس کی لہریں اوپر تو اٹھتی ہیں لیکن موج نہیں بنا پاتی کیوں، نہ میں خود کو اپنے لیے ایک حاصل تمنا بنا لوں جس سے میرا دل میری روح خوش ہو جائے اور میرا رب بھی مجھ سے خوش ہو جائے۔
احمر نے یہ ساری باتیں سوچنے کے بعد اپنی آنکھیں جو بند کی ہوئی تھی انہیں کھولا اور کیا دکھتا ہے کہ سامنے احمر کی امی عمارہ کھڑی ہوئی ہیں وہ بہت خوش بھی ہوا اور مسکرایا بھی کہ میں نے ابھی آنکھ کھولی تو اپنی جنت کو اپنے سامنے پایا کیونکہ ماں کے تلے جنت ہوتی ہے اس لیے احمر نے ایسی بات۔ سوچی۔
رقیہ جو اس کی پھوپھی کی بیٹی تھی جس سے اس کی پانچ سال کی عمر میں منگنی ہوگئی تھی جس سے وہ بہت محبت کرتا تھا لیکن اس کی شادی اس کی پھوپھی نے اس کے پڑوسی کے بیٹے سے کرا دی تھی۔
وہ زندگی میں آگے بڑھنا چاہتا تھا اس کی زندگی میں جو محرومیاں تھیں ان محرومیوں میں یہ بھی ایک محرومی شامل ہوگئی تھی کہ جس سے وہ چاہتا تھا اس سے اس کی شادی نہیں ہوئی۔
لیکن اب بات سکون کی تھی جو اس کو کہیں بھی نظر نہیں آرہی۔ تھی اس کو تلاش کرنے کے باوجود اس کو سکون نہیں مل رہا تھا وہ بے چینی کے عالم میں تھا وہ چاہتا تھا کہ اس سے وہ سب کچھ مل جائے جس کی اسے تمنا ہے اور رب بھی تو آپ کو ہر کچھ دینے کے لیے ہے حاضر ہے بس یہ ہم ہی ہوتے ہیں جو اسے بھول کر دوسری چیزوں میں لگ جاتے ہیں۔
احمر ایک ڈائری لے کے بیٹھا اور اس میں اس نے ایک پلاننگ کرنا شروع کی جس میں آج کا دن کیسے گزرے گا اور کل کا دن کیسے گزارنا ہے۔ ڈائری کے اوپر اس نے آج کی تاریخ لکھی 12 نومبر 2020 آج احمر بہت خوش تھا کیونکہ آج اس کو اپنا آپ ملنے والا تھا جس کی اس کو تلاش تھی وہ خود ہی اس کے پاس تھی یعنی سکون۔ سکون کی اس کو تلاش تھی اور سکون اس کو میسر تھی بس اس نے اس کو نظر انداز کرکے رکھا تھا آج لیکن اس کی اس کی بے چینی ختم ہونے والی تھی۔
اس نے دائرے میں اپنے سارے پلاننگ لکھنا شروع کی آج کیا اس کو کرنا ہے اور آنے والے کل میں کیا کرنا ہے۔ آج اسے ایک عجیب سی خوشی محسوس ہو رہی تھی، ایسا لگ رہا تھا کہ برسوں سے جو اس کے اندر بچینی ہے آج وہ ساری بے چینی ختم ہو جائے گی۔ اس نے لکھا کہ میں آج اپنے بی کام کے پیپر کی تیاری کرنے بیٹھوں گا اور مجھے یقین ہے کہ میں کامیاب بھی ہو جاؤں گا اور اس نے قلم پر سورہ قلم پڑھ کر پھوکی آج کا دن بہت سکون والا دن ہے۔
یا رب آج سے پہلے میں نے خود کو کبھی اتنا سکون میں نہیں پایا تھا آج ایسا لگ رہا ہے کہ تو نے میرے ساری زندگی میں خوشی ہوئی خوشیاں لکھی ہوئی تھی یہ میں ہی تھا جو میں دیکھ نہیں پایا، یا رب تو مجھے معاف کر دے یار رب، ہم تیرے بندے ہیں یا رب ہم سے اکثر غلطیاں ہو جاتی ہیں بے شک تو ہی معاف کرنے والا ہے۔
اس نے ڈائری میں اللہ سے باتیں کی اور اس سے بہت مزہ آیا اور یقین آیا اور ساتھ میں سکون بھی جو سکون کی وہ تلاش کر رہا تھا خود اس کے پاس تھی وہ خام خواہی لوگوں کے پاس در بدر پھرا کرتا تھا۔