1. ہوم
  2. افسانہ
  3. محمد شہزاد
  4. پراسرار عورت (8)
Mohammad Shehzad

پراسرار عورت (8)

"میں تم سے اس طرح زیادہ عرصہ نہیں مل سکوں گی شہباز!" غزالہ نے کہا۔

"کیوں؟ کیا افضال کی غیرت جاگ چکی ہے۔۔ " شہباز نے حیران ہو کر پوچھا۔

"افضال تو کبھی بھی کباب میں ہڈی نہیں بنتا۔ میرا شوہر آ رہا ہے"۔

"وہ تو آتا جاتا رہتا ہے۔۔ ویسے بھی تم کونسا مجھے ہر روز یاد کرتی ہو۔ مہینے میں ایک بار ملاقات ہوتی ہے۔ اس بار چھ ہفتے بعد ہو رہی ہے۔ لاسٹ ٹائم تو تہمارا شوہر صرف دو ہفتے کے لئے آیا تھا"۔ شہباز نے کہا۔ وہ اس وقت غزالہ کے گھر پر تھا۔ رات کا ایک بج چکا تھا۔ آج کافی عرصے بعد غزالہ نے اسے رات کے وقت بلایا تھا۔ افضال گھر پر نہیں تھا۔

"وہ بچوں سمیت آ رہا ہے۔۔ ہمیشہ کے لئے!" غزالہ بولی۔ وہ اداس تھی۔

"تم اتنی افسردہ کیوں ہو ڈارلنگ؟"

"جانتے تو ہو۔۔ میں تم سے نہیں مل سکوں گی۔ یہ سوچ کر اداس ہوں۔ تم کیوں نہیں میری بات مان لیتے۔۔ " غزالہ نے کہا اور پھر وہ صوفے سے اتر کر فرش پر بیٹھ گئی۔ اس نے اپنا سر شہباز کی گود میں رکھ دیا۔ شہباز اس کے بالوں، گالوں اور ماتھے پر انگلیاں پھیر رہا تھا۔

"کون سی بات۔۔ مرڈر والی؟" شہباز بولا۔

"ہاں۔۔ صرف یہ ہی ایسا طریقہ ہے۔۔ ہم شادی کر لینگے۔۔ میرے پاس اتنا پیسہ ہے کہ ہم دونوں کو ساری عمر کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ہم یہ ملک ہی چھوڑ دینگے۔ کسی ساحل پر گھر خرید لینگے۔ تم مجھے جی بھر کر پیار کرنا۔ میں تمہیں ایک پل کے لئے اپنی آنکھوں سے دور نہیں ہونے دونگی۔ میں تمہاری داسی بن کر رہوں گی۔ بس ان دونوں کو راستے سے ہٹا دو۔۔ یا پھر مجھے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بھول جاؤں"۔ غزالہ پوری کوشش کر رہی تھی کہ شہباز کو قتل پر راضی کر لے۔

"مجھے قتل کرنے کا کوئی تجربہ نہیں۔۔ ہوتا تو بھی نہ کرتا!" شہباز نے کہا اور لاونج غزالہ کے قہقہے سے گونج اٹھا۔

"اس میں قہقہ لگانے کی کیا بات ہے؟ اوہو۔۔ اچھا۔ سمجھ گیا۔ آئی ایم سو سٹوپڈ۔ تجربہ ہوتا تو بھی نہ کرتا! فنی۔۔ " شہباز کو حماقت کا احساس ہو ہی گیا۔

"قتل کبھی نہیں چھپتا اور یہ اتنا آسان نہیں۔ اپنی خوشی کے لئے دو انسانوں کی جان! نہیں۔۔ میں نہیں کر سکتا۔۔ بے شک وہ کتنے بڑے گناہگار یا برے انسان ہوں۔ وہ اپنے رب کے آگے جوابدہ ہونگے۔ میں یا کوئی بھی۔۔ کون ہوتا ہے انہیں سزا کے طور پر قتل کرنے والا؟" شہباز مضطرب ہو کر بولا۔

"کیا تم ایک عورت سے بھی زیادہ بزدل ہو؟"

"کیا مطلب؟" شہباز نے پوچھا۔

"تم نہیں کرتے تو نہ کرو۔ میں قتل کر دونگی۔ تم نامرد ہو۔ ڈرپوک ہو۔ مذہب، جزا و سزا کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کر رہے ہو۔ میرا پیار سچا ہے۔ صرف تم ہی میرا پیار ہو۔ تمہاری خاطر میں قتل کرونگی ان دونوں کو۔ پھر تو اپناؤ گے نہ مجھے؟" غزالہ نے شہباز کو ایک اور امتحان میں ڈال دیا۔

"ہوش میں آؤ غزالہ۔ مجھے تمہاری سمجھ نہیں آتی۔ کبھی تم کہتی ہو کہ افضال تم سے سچا پیار کرتا ہے جبکہ میں تمہارے جسم سے پیار کرتا ہوں۔ اب تم اسے قتل کرانے کا ارادہ رکھتی ہو۔ اپنے بچوں کے باپ کو بھی ختم کرنا چاہتی ہو۔۔ "

"کتنی بار بتایا تمہیں کہ میرے دونوں بیٹوں کا باپ میرا بھائی افضال ہی ہے۔ میں بچوں کے باپ کو قتل نہیں کر رہی۔۔ " غزالہ نے شہباز کو ٹوکتے کہا۔

"ایک ہی بات ہے۔ افضال کے معاملے میں تم اپنے بھائی اور بچوں کے باپ کو قتل کرو گی اور دوسرا نشانہ تمہارا اپنا شوہر ہوگا۔ دیکھو ہم مہینے میں صرف ایک بار ملتے ہیں۔ دو تین گھنٹے تو گذار ہی لیتے ہیں۔ تم ایک نہیں دو مہینوں میں مجھ سے ایک بار مل لیا کرنا۔ اس طرح یہ سلسلہ تاحیات جاری رہ سکتا ہے"۔ شہباز نے ایک دوسرا حل پیش کرتے کہا۔

"میں تمہارے بغیر اب ایک پل بھی نہیں رہ سکتی۔ تم سمجھ نہیں پا رہے ہو!" غزالہ یہ کہتے رو رہی تھی۔

"پھر تم مہینے بعد کیوں ملتی ہو۔۔ روز کیوں نہیں؟"

"مجبوری ہے! لیکن ملتی تو ہوں نا؟ اب یہ بہانے چھوڑو۔ سیدھے سیدھے بتاؤ دونوں کو قتل کر سکتے ہو یا نہیں؟ نہیں کر سکتے تو فوراً نکل جاؤ۔ اس کے بعد میں تم سے دوبارہ کبھی رابطہ نہیں کرونگی"۔ غزالہ نے دو ٹوک انداز میں کہا۔ شہباز کو معلوم تھا وہ بہت ضدی ہے۔ جس چیز کا ارادہ کر لے۔۔ کرکے ہی چھوڑتی ہے۔

تم جھوٹ بول رہی ہو۔۔ " شہباز نے کہا۔

"ثابت کرکے دکھاؤ!" غزالہ بولی۔

"تم نے ابھی ابھی کہا کہ اگر میں قتل نہیں کرونگا تو تم کرو گی اور پھر مجھ سے شادی کرو گی۔۔ " شہباز نے اسے اپنے تئیں آڑے ہاتھوں لیتے کہا۔

"تم بےوقوف ہو! میں نے ایک سوال بھی کیا تھا۔۔ کہ اگر میں انہیں قتل کردوں تو کیا تم مجھ سے شادی کرو گے۔۔ تم نے اس کا جواب نہیں دیا!" غزالہ نے اسے لاجواب کر دیا۔ وہ دل ہی دل میں یہ سوچ رہا تھا کہ غزالہ سے جیتنا ناممکن ہے۔

"شادی کروں گا۔۔ لیکن میں قتل ہرگز نہیں کروں گا اور میرا مشورہ ہے تم بھی نہ کرو۔ مسئلہ باآسانی حل ہو سکتا ہے۔۔ " شہباز اب آخری کوشش کر رہا تھا۔

"کیسے؟"

"دیکھو افضال تو تمہارا سگا بھائی ہے۔ رہا شوہر کا معاملہ۔ تم اس سے جب چاہو خلع لے سکتی ہو۔ اس کے بعد تم مجھ سے شادی کر لینا!" شہباز نے اپنی بساط کے مطابق عقل لڑاتے مسئلہ چٹکی بجاتے حل کر دیا اور حل بھی درست تھا۔

"اس صورت میں کیا تم مجھے افضال سے شئیر کر لو گے۔۔ " غزالہ نے پوچھا۔

"کیا کروں۔۔ مجبوری ہے! کر لوں گا۔ کم از کم دو انسانوں کی جان تو بچ جائے گی"۔ شہباز بےبسی کے عالم میں بولا۔

"پھر افضال اور میرا شوہر ہم دونوں کو قتل کر دینگے۔ ان دونوں کے ہوتے میں اور تم شادی نہیں کرسکتے۔۔ " غزالہ نے زچ ہو کر کہا۔

"تم مجھے بےوقوف بنا رہی ہو۔ افضال خود مجھے بلاتا ہے تمہارے ساتھ سیکس کے لئے۔ وہ پہلے ہی بے غیرت ہے۔ وہ کیوں قتل کرے گا مجھے؟ اس کے ہوتے تم مجھ سے ملتی ہوں۔ کئی بار اس کی موجودگی میں ہم اس گھر میں اسی جگہ مل چکے ہیں۔ وہ تمہاری اور میری وڈیو بناتا ہے۔ اسے دیکھ کر خوش ہوتا ہے۔ تمہارا شوہر تمہارے پاس ہوتا ہی نہیں۔ کبھی کبھار آتا ہے۔ ہو سکتا اس کی کوئی اور بیوی ہو۔ مسئلہ تمہیں شوہر سے ہے افضال سے نہیں۔۔ " شبہاز نے غصے سے کہا اور غزالہ کو ہاتھوں سے پکڑ کر اپنے سامنے پڑی میز پر بٹھا دیا۔

"مجھے اپنی گود میں رہنے دو اور کچھ نہ کہو۔ تم سمجھ نہیں سکو گے اور میں سمجھا نہ پاؤں گی۔ لیکن میں تمہیں ہر گز نہیں چھوڑ سکتی اور تمہیں ناراض بھی نہیں کر سکتی۔ میں تم سے وعدہ کرتی ہوں کہ آئیندہ تمہیں مجبور نہیں کرونگی۔۔ " غزالہ کے آنسو تھمنے کا نام نہیں لے رہے تھی۔

"اگر تم مجھ سے واقعی سچا پیار کرتی ہو تو یہ قتل والی سوچ کو ہی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کر دو۔ معاملہ اللہ پر چھوڑ دو۔ اگر اس نے ملانا ہوگا تو ملا دے گا ورنہ ہم اوپر جا کر ضرور ملیں گے!" یہ کہتے ہوئے شہباز کے بھی آنسو نکل آئے۔

"کر دیا ختم اس سوچ کو۔۔ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے! اب بے فکر ہو جاؤ اور خوش بھی۔ تمہارے لئے ایک سرپرائز ہے"۔ غزالہ نے شہباز کی طرف دیکھا۔ وہ اپنی انگلیوں سے غزالہ کے آنسو پونچھ رہا تھا۔

"تم سے بڑا کیا سرپرائز ہوگا؟" شہباز نے کہا۔

"آئیندہ سے تم مجھے جب چاہو فون کر سکتے ہو اور مجھ سے ملنے یہاں آ بھی سکتے ہو۔ لیکن آنے سے پہلے فون ضرور کر لینا۔ ہو سکتا ہے میں گھر پر نہ ہوں یا افضال گھر پر ہو۔۔ یا میرا شوہر۔ میں آج کے بعد تم سے اکیلے ملا کرونگی۔ افضال نہیں ہوگا اب۔ کیا ہم شہر یا ملک سے باہر مل سکتے ہیں۔۔ چند دنوں کے لئے؟ غزالہ یہ کہتے مسکرا رہی تھی۔ اس کے چہرے پر سچائی اور صرف سچائی تھی۔

"کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔ دنیا کے کسی کونے میں مل سکتے ہیں۔۔ " شہباز بولا۔

"لیکن یہ کونا میرے گھر سے قریب ترین ہو تو اچھا ہے!" غزالہ بچوں کی طرح ہنستے ہنستے بولی۔ شہباز کو اس کی معصومیت پر بےساختہ پیار آ گیا۔

"آ لو یو!" اس نے کہا اور غزالہ نے اپنا سر پھر اسکی گود میں رکھ دیا۔ لیکن اب وہ رو نہیں رہی تھی۔ وہ راحت اور سکون پہنچانے والی ملکہ بن چکی تھی۔ اس معاملے میں وہ خود غرض نہ تھی۔ اپنے غلاموں کے لئے وہ راحت اور سکون کے خزانے کھول دیا کرتی تھی۔ شہباز کی آنکھیں سورج کی طرح دھیرے دھیرے ڈوب رہی تھیں۔ وہ سوچ رہا تھا کہ آج اس نے ایک بہت عظیم نیکی کی۔۔ ایک ضدی عورت کو دو بے گناہ انسانوں کی جان لینے کے مصمم ارادے کو شکست دے کر۔ غالباً یہ اسکی پہلی فتح تھی۔ اس سے پہلے وہ غزالہ سے شکست کھاتا رہا!

جاری ہے۔۔