آج کیا پکے گا یہ ایک مشکل ترین کام ہے یہ سوچنا کہ آج کیا پکانا ہے۔ دراصل جب ہم چھوٹے ہوتے ہیں ہمیں تو کچھ بھی نہیں معلوم ہوتا ہے کہ گھر اور گھرداری کیسے چل رہی ہوتی ہے۔
لیکن اب جب حال اندازہ ہوتا ہے کہ گھرداری ایک مشکل ترین کام ہے جو خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ گھر میں رہنے والی خواتین بہت آرام کی زندگی گزار رہی ہوتی ہے۔ تو یہ ایک نہایت غلط رائے ہیں کیونکہ آفس یا کسی بھی ادارے میں اسکول میں پڑھانے والی ایسے تمام خواتین کی چھٹی ہوتی ہے۔ مگر گھر میں رہ کر گھر سنبھالنے والی کی کوئی چھٹی نہیں ہوتی۔ ان کا اتوار بھی پیر ہوتا ہے یعنی سارے دن ایک جیسے ہوتے ہیں۔
میں نے اکثر لوگوں سے سنا ہے کہ جو عورتیں گھر میں رہتی ہے وہ بیکار ہے وہ فضول میں اپنا وقت ضائع کرنے لگی ہے اور اکثر عورتیں بہت زیادہ تعلیم حاصل کرکہ بھی گھر میں رہنے اور گھر گجراتی کو اہمیت دیتی ہے اس کی وجہ یہ ان عورتوں کا نظریہ یہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مرد کو باہر جاکر کماکر لاکر دینے کی ذمہ داری دی۔
اگر آج کے دور کے لحاظ سے بات کرے تو بہت سی عورتیں ایسی بھی ہے کہ جو گھر میں رہتی بھی ہے اور گھر سے بیٹھ کر آن لائن کماکر وہ پیسے بھی جمالیاتی ہے، تاہم جو عورتیں باہر جاکر کماتی ہیں بے شک وہ بھی شریف عورتیں ہوتی ہے۔ لیکن یہ بات بھی درست ہے کہ جو گھر بیٹھ کر کماتی ہیں وہ بھی بے کار نہیں ہیں۔
تاہم گھر سنبھالنے والی عورت بے روزگار نہیں ہوتی، وہ ایک پورے گھر کا نظام چلا رہی ہوتی ہے۔