1. ہوم
  2. کالمز
  3. معاذ بن محمود
  4. متفرقات

متفرقات

ایک دلچسپ حقیقت جسے بتاتے ہوئے آپ میں سے کچھ ممکن ہے حماقت (اپنی یا میری) کی ایک اور جہت سے روشناس ہو جائیں۔ اللہ پاک نے انسان کو دماغ سے نوازا ہے اور دماغ اس قدر حیران کن کرشمہ ہے کہ آپ صرف اور صرف اسے سمجھنے کی کوشش کرنے لگیں کہ کس طرح کام کرتا ہے تو آپ نوٹ کریں گے کہ آپ کی اپنی زندگی بہتر سے بہتر اور پرسکون ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ لیکن ظاہر ہے، ہر انسان اپنی دلچسپی سے متعلقہ امور میں مصروف ہوتا ہے سو ہم شکایت نہیں کر سکتے۔

ایک اور دلچسپ بات یہ کہ آپ cognitive سائینسز پر اچھا کام کرنے والوں کو پڑھنا شروع کرتے ہیں تو آپ پر انکشاف ہوتا ہے کہ دماغ کیسے کام کرتا ہے خاص کر دماغ systematic errors سے کیسے دوچار ہوتا ہے، یا انسانی دماغ میں جذبات اور منطق پر کیا اور کیسے کام ہو رہا ہوتا ہے۔۔ اس بات کو سمجھانے کے لیے معتبر ترین نام۔۔ ایکنامکس اور پھر خاص طور پر فائنانشل مارکیٹس، سٹاکس وغیرہ استعمال کرتے ہیں۔ کیوں؟ یہ بہت بڑا سوال ہے اور اس پر آپ لوگ خود غور کرنا شروع کریں۔

ایک ہنٹ البتہ ضرور ہے اور وہ یہ کہ انسان فطرتاً جذباتی بھی ہے اور لالچی بھی، جبکہ LLM مثال کے طور پر چونکہ فطرت سے عاری ہوتی ہیں لہذا نہ جذبات نہ لالچ۔ آرٹیفیشل انٹیلیجینس میں bias بھی وہی نظر آئیں گے جو ایک LLM ان انسانوں سے inherit کرتی ہیں جنہوں نے اسے ڈیویلپ کیا ہوتا ہے۔ ان کی اکثریت اگر سفید فام ہے تو گورے کا cognitive bias ممکن ہے آپ کو لینگویج ماڈل میں مل جائے (ملتا رہا ہے)۔

تعصبات کو جانے یا مانے بغیر ان کی تکرار ٹکراؤ کا باعث بنتی ہے اور ٹکراؤ کا حل بات چیت ہے، گفتگو ہے۔ بات چیت، مذاکرات اور گفتگو فریقین کی نیت پر منحصر ہوتے ہیں۔ اگر آپ ایک انسان ہیں یا انسانوں کے نمائیندے ہیں اور آپ کے کسی کے ساتھ شدید ترین اختلافات ہیں تب بھی، معاملات بات چیت سے بہتری کی جانب گامزن ہو سکتے ہیں۔

لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ مذاکرات کی میز پر آپ الزامات کی بوچھاڑ کی بجائے اپنے اختلافات ایک ایک کرکے حل کرنے کی نیت سے سامنے رکھیں، فریق ثانی کی نیت پر یقین رکھیں اور اسے فقط سننے کی بجائے سمجھنے کی کوشش کریں۔ یہ غصے میں الزامات اور دھمکیوں کی بوچھاڑ کے برعکس تھوڑا سا طویل عمل ضرور ہوگا، لیکن اس کا نتیجہ اول الذکرکے برعکس خوشگوار نکلے گا یہ طے ہے۔ لیکن یہ سب سمجھنے کے لیے بھی نیک نیتی کے ساتھ دماغ کا استعمال ضروری ہے ناکہ بدنیتی پر مبنی الزامات کی بوچھاڑ۔

آپ بات چیت کا راستہ چھوڑ دیں گے تو پیچھے chaos کے سوا کچھ نہیں بچے گا، جس کی لپیٹ میں آپ، میں، ہم سب آجائیں گے۔ پھر اس کی ظاہری وجہ گرین لینڈ پر ٹپکتی رال ہو، آبنائے ہرمز کی بندش ہو یا پھر۔۔ خیر۔۔ کچھ نہیں۔