1. ہوم/
  2. مختصر/
  3. عدنان ملک/
  4. سیاسی لطیفے- بدھ مورخہ 26 جولائی 2017

سیاسی لطیفے- بدھ مورخہ 26 جولائی 2017

می لارڈ! میرا موکل تو 63,62 کے ساتھ ساتھ 64,65 پر بھی پورا اترتا ہے۔ ساری قوم کو پتا ہے کہ اللہ اسے سب کچھ دے بیٹھا ہے، آپ خواہ مخواہ اللہ کے کاموں میں دخل نہ دیں، کیونکہ اسکی لاٹھی بے آواز ہے۔

فنونِ لطیفہ کی عدالتی سرپرستی اور عوامی پزیرائی نے چوہدریوں (طلال، دانیال، فواد) کو بھی بھانڈ بننے پر مجبور کر دیا ہے جس کے باعث ٹیلیویژن، سٹیج و فلم انڈسٹری میں بیچارے کامیڈین کا دھندا مندا چل رہا ہے۔ تفصیلات کیلئے دیکھیے سپریم کورٹ کے باہر روزانہ نشر ہونے والا عدالتی تھیٹر۔

مستقبل میں پڑتے گھمسان کے رن کی پیش بندی، منصوبہ بندی و نس بندی کرنے کیلئے فریقین شہر کی رنگینیاں چھوڑ کر مری و نتھیا گلی کے بلندوبالا پُر فضا مقامات پر جا مورچہ بند ہوئے ہیں کہ نہیں تیرا نشیمن قصرِ سلطانی کے گنبد پر، تو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں۔

عید پر نمائش کیلئے پیش کی جانے والی ایک متوقع سپرہٹ فلم کا نیا آئیٹم سونگ ریلیز ہوا ہے۔ بول بقول وصی بابا کچھ یوں ہیں: تیرے باجوے دی راکھی میں نا کر پاؤں گی، ساجن میں گھبرواں گی ساجن میں گھبراؤں گی۔