1. ہوم/
  2. نظم/
  3. اخلاق احمد خان/
  4. کرکٹ کا بحران،قوم کا ہیجان

کرکٹ کا بحران،قوم کا ہیجان

(ٹی ٹؤینٹی میں پاکستان کی حالیہ شکست کے تناظر میں)

اس ملک میں ہر چیز کا بحران بہت ہے

کچھ اس لئے بھی قوم میں ہیجان بہت ہے

ٹی ٹوانٹی میں پاک الیون کی جو شکست

کہنے کو حقیقت مگر بہتان بہت ہے

آفریدی کی بیٹنگ میں کوئی نقص نہیں ہے

کپتان کی تقدیر میں نقصان بہت ہے

چاہیں اگر تو چھکوں کی دوکان لگادیں

جاوید میاں داد کی پہچان بہت ہے

کیا مل سکے گی ہم کو ٹرافی بھی کسی دن

یقین ایسا کرنے کا سامان بہت ہے

گرتے ہیں شہسوار ہی بیٹنگ کی پچوں پر

دنیا ہمارے گرنے پہ حیران بہت ہے

قاضی ہوں کہ مخدوم ہوں یا ہوں برادران

ان سب کیلئے اپنا اک عمران بہت ہے

پوچھے ہیں ہم سے ہار کے اسباب بتادو

اخلاقؔ آج دیکھو پریشان بہت ہے