1. ہوم/
  2. کالمز/
  3. ابنِ فاضل/
  4. الخدمت بڑی نعمت

الخدمت بڑی نعمت

الخدمت نے سیلاب کے دوران مثالی کام کیا ہے۔ آج لاہور کے مرکزی دفتر میں ان کی کارکردگی اور آئندہ کی منصوبہ بندی پر الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کو بریفنگ دی گئی۔

اب تک الخدمت نے ملک بھر میں دس ارب روپے کی خطیر رقم سیلاب متاثرین پر خرچ کی ہے۔ ساٹھ ہزار لوگوں کو خطرہ سے نکالا۔ آج بھی روزانہ پچاسی ہزار لوگوں کو دو وقت کھانا دیا جا رہا ہے۔ دو لاکھ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ ہزاروں لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کیں۔ قریب ساٹھ ہزار خیمے اور ترپالیں تقسیم کیں۔ انسٹھ خیمہ بستیاں قائم کی جن میں تمام ضروریات زندگی بھی مہیا کی جا رہیں۔

ان سب کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں بڑے مچھر مار سپرے کروائے، مچھر مار ادویات اور مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں اور یہ سب کام، خدمت کے جذبہ سے سرشار اڑسٹھ ہزار رضا کاروں نے شبانہ روز بلا معاوضہ کیے۔ مستقبل کے منصوبہ جات میں سیلاب میں یتیم ہونے والے بچوں کی کفالت، مریضوں بطور خاص حاملہ خواتین کا علاج، دس ہزار گھروں کی تعمیر میں معاونت، اور مساجد اور سکولوں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔ جس کا تخمینہ پانچ ارب روپے لگایا گیا ہے۔

اللہ کریم کی رحمتیں ہوں الخدمت کے تمام منتظمین پر، رضا کاروں اور معاونین پر۔ بلا شبہ الخدمت فاؤنڈیشن ہمارے ملک کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔