1. ہوم
  2. نعت
  3. اخلاق احمد خان
  4. یہ گنبد ہے یا سبزہ زار مدینہ
Akhlaq Ahmed Khan

یہ گنبد ہے یا سبزہ زار مدینہ

یہ گنبد ہے یا سبزہ زار مدینہ
ارم در بغل ہے بہار مد ینہ

یہی ہے یہی خاک پائے محمد ﷺ
ان آنکھوں میں رکھ لوں غبار مدینہ

وہ معراج کا فیض اللہ اکبر
بنی کہکشاں رہ گزار مدینہ

خوشا وہ تصور میں ہجرت کا منظر
وہ مکہ ہوا ہم کنار مد ینہ

شرابی نہیں ہوں، مگر ہوں شرابی
میرے جام میں ہے خمار مدینہ

میں سمجھا کوئی پیکر نور اترا
دکھائی دیا جب غبار مدینہ

غلام محمد ﷺ ہوں اخلاقؔ میں تو
لقب ہے میرا خاکسار مد ینہ