1. ہوم
  2. مزاحیات
  3. علی رضا احمد
  4. جہاں کہیں رکھ دوں یہ وہاں نہیں ملتا
Ali Raza Ahmed

جہاں کہیں رکھ دوں یہ وہاں نہیں ملتا

جہاں کہیں رکھ دوں یہ وہاں نہیں ملتا
جہاں بھی رکھ بھولوں پھر جہاں نہیں ملتا

کہاں چراغ جلائیں کہاں دیا رکھ دیں
اٹھا لے چور جو پھر تو دھواں نہیں ملتا

ہوا کیا خاموشی ہے چپ ہو گم سم ہو
کبھی بھی گونگے کو ہم زباں نہیں ملتا

یہ سادگی ہی ہے کیا کس کو کہہ رہا ہوں میں
اے جانِ من مجھ کو جانِ جاں نہیں ملتا

میں اس لئے ہر جاتا ہوں ریس گھوڑوں کی
کوچ تو ملتا ہے کوچواں نہیں ملتا

کہیں سے چاک گریباں لا دیں دو اک شاعر
مشاعرے کے لئے غل فغاں نہیں ملتا

یہ مٹھی شرما کے بند ہونے لگتی ہے
جو ہاتھ پر شادی کا نشاں نہیں ملتا

تم ایک توپ ہی امریکیو دے دو مجھ کو اب
عدو ڈرانے کو کچھ یہاں نہیں ملتا

مجھے جگہ ملی احمد جو دل میں رہنے کو
وکیل کو تو گھر میں مکاں نہیں ملتا