1. ہوم
  2. غزل
  3. علی رضا احمد
  4. اپنے اتنے بھی برے دوستوں حالات نہیں
Ali Raza Ahmed

اپنے اتنے بھی برے دوستوں حالات نہیں

اپنے اتنے بھی برے دوستوں حالات نہیں
کعبہء دل میں کوئی عُزیٰ منّات نہیں

بات بن جاتی بڑی بات تھی لوگوں لیکن
بات جو بن نہ سکی ہے تو کوئی بات نہیں

یاں رزیلوں کی ہے بن آئی جدھر بھی جائیں
اب زمانے میں نجیبوں کی کوئی ذات نہیں

وہی تحریر جسے خونِ جگر سے لکھا
اور وہ کہتے ہیں کہ یہ خاص کوئی بات نہیں

گہن چھٹ جائے گا احمد یہ بالآخر دیکھو
قسمتِ ماہ میں پھر کوئی سیہ رات نہیں