1. ہوم
  2. مزاحیات
  3. علی رضا احمد
  4. وہ بھی اب خان ہوگئی ہوگی

وہ بھی اب خان ہوگئی ہوگی

وہ بھی اب خان ہوگئی ہوگی
آ کے مردان ہوگئی ہوگی

آج ملائی پھر نہیں آئی
گائے حیران ہوگئی ہوگی

لے لیے اس نے پھر سو میں سے سو
نقل آسان ہوگئی ہوگی

آج آئے ہیں وہ مشاعرے میں
داد قربان ہوگئی ہوگی

چُھرے کے ہاتھ کی صفائی سے
چانپ بھی ران ہوگئی ہوگی

جیب پکڑی رقیب نے ہے یوں
وہ گریبان ہوگئی ہوگی

آپ کے تو نکل رہے ہیں دانت
دردِ دندان ہوگئی ہوگی

آج تو کان ہیں کھڑے ایسے
آنکھ حیران ہوگئی ہوگی

پیچ کاٹے ہیں جس پتنگ نے سب
وہ تو ہلکان ہوگئی ہوگی

اس نے پی لی ہے شہد کی بوتل
عقل حیوان ہوگئی ہوگی

آج آیا وہ اعتماد کے سات
جان پہچان ہوگئی ہوگی

لوٹ اس کو لیا ہے اپنوں نے
جیب سنسان ہوگئی ہوگی

بال ایسے تراشے گنجے کے
زلف حیران ہوگئی ہوگی

وہ سمجھتے ہیں عام سا اس کو
آم پہچان ہوگئی ہوگی

تم نے یوگا جو کیا ہے ٹی وی پر
پیٹھ یونان ہوگئی ہوگی

بچ کے اولاد سے وہ نکلا ہے
درپئے جان ہوگئی ہوگی

آج تنقید کی بہت احمد
خطرے میں جان ہوگئی ہوگی