1. ہوم/
  2. نعت/
  3. علی رضا احمد/
  4. مرتبہ جس نے نبی ﷺ کا پہچانا ہے

مرتبہ جس نے نبی ﷺ کا پہچانا ہے

مرتبہ جس نے نبی ﷺ کا پہچانا ہے
اس کا انداز زمانے سے جداگانہ ہے

ان کی ہر بات ہے نور ہدایت والی
دل کی ہستی کو اسی نور سے چمکانا ہے

سارے آئینوں سے بڑھ کر ہے یہ آئینہ مرا
دل میرا میرے نبی پاک ﷺ کا کاشانہ ہے

روح کرتی ہے مری خانہِ کعبہ کا طواف
دل مگر گنبدِ خضریٰ کا پروانہ ہے

دستِ ساقی کا وہاں فیضِ کرم ہے جاری
اس کا دیوانہ بھی فرزانوں کا فرزانہ ہے

کرکے آتا ہے مدینے کا جو درشن احمد
دل کے گوشے میں اسے آپ نے ٹھہرانا ہے