1. ہوم
  2. حمد
  3. علی رضا احمد
  4. ترے ہر اک نام کی ہی شان ہے

ترے ہر اک نام کی ہی شان ہے

ترے ہر اک نام کی ہی شان ہے
یا الہٰی تو بہت رحمٰن ہے

لب پہ میرے بس ترا ہی نام ہے اللہ
اس کے دم سے بن گیا ہر کام ہے اللہ

تری ہر اک شان ہی سبحان ہے
ترے ہر اک نام کی ہی شان ہے

دل میں میرے تو جو اپنا نور ہی رکھ دے
پھر تو عاصی شخص کو مل جائیں گے رستے

مرے مولا تو بہت ذی شان ہے
ترے ہر اک نام کی ہی شان ہے

زند گی میں بس یہ میرا کام ہو مولا
لب پہ ہر دم تیرا ہی بس نام ہو مولا

حق میں میرے ترا ہر ا فرمان ہے
تیرے ہر اک نام کی ہی شان ہے

گونجتی دنیا میں جو آذان ہے بے شک
یہ نبی کے لب کا اک فیضان ہے بے شک

حق اتارا ہے جو قرآن ہے
تیرے ہر اک نام کی ہی شان ہے

جانتا ہے تو ہی تو صدمات ہم سب کے
تیرے ہی ہیں علم میں حالات ہم سب کے

کب سے خالی آس کا دامان ہے
تیرے ہر اک نام کی ہی شان ہے

یا الٰہی تو مری اب لاج ہی رکھنا
مرے سر پر عاجزی کا تاج ہی رکھنا

دل کا باطن کب سے ہی ویران ہے
پاس ہو کر سن لے ساری بات ہم سب کی

آسمانوں تک پہنچے نعت ہم سب کی
اور پھر بن جائے گی ہر بات ہم سب کی

یا الٰہی تجھ پر بہت ایمان ہے
تیرے ہر اک نام کی ہی شان ہے