1. ہوم/
  2. اسلامک/
  3. علی اصغر/
  4. تطمئن القلوب

تطمئن القلوب

رات کے 2:38 ہوئے ہیں بخار کی وجہ سے نیند نہیں آرہی گھبراہٹ سی محسوس ہو رہی تھی لیپ ٹاپ آن کیا فیس بک لاگ اِن کی ہی تھی کسی پیج پہ مہدی حسن مرحوم کی ایک غزل چل رہی تھی، اس ویڈیو کے نیچے انکی ہی ایک ویڈیو دیکھی جس میں " شہنشاہ غزل مہدی حسن مرحوم " کا انٹرویو تھا ایک بوسیدہ سے کمرے میں اپنی پوتے اور پوتی کے ساتھ بیٹھے ہیں انٹروئیو کرنے والے کے ہر سوال پہ رو پڑتے ہیں۔ غزل کی دنیا کا بادشاہ کہلانے والا آخر بے چین کیوں؟ ایسا کیا کہنا ہے جو بتا نہیں پارہے؟
دنیا میں ایسے سینکڑوں گلوکار گزرے ہیں جو کروڑوں دلوں پہ راج کرتے رہے اور آخر یا تو خودکشی کی موت مرے یا پھر نشہ آور ادویات کی زیادتی اور ذہنی دباو کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہوئے۔ کہتے ہیں کہ موسیقی روح کی غذا ہے لیکن اگر موسیقی کی غذا تھی تو پھر روح بے چین کیوں؟؟؟
زندگیاں موسیقی کو دینے کے باوجود بھی یہ روحیں غمزدہ اور مضطرب کیوں؟؟
اس سوال نے کافی دیر الجھائے رکھا پھر ایک دم سے قرآن پاک کی ایک آیت یاد آئی جس نے میری الجھن کو دور کر دیا۔ رب کائینات فرماتا ہے کہ:-
الا بذکر اللہ تطمئن القلوب
روح کا سکون، دل کا اطمئنان یہاں وہاں عارضی شے میں تلاش کرنے والے عمر بھر بھی لگے رہیں بے چینی ہی انکا مقدر ہوگی۔ ۔ ۔ صرف اور صرف ایک ہے راستہ ہے جو نفس مطمئنہ کی راہ دکھاتا ہے۔ ۔ باقی کے سارے راستے اندھیرے۔
ربِ ذولجلال تو اپنے بندےکا ہر وقت انتظار کرتا ہے کب میرا بندہ میرے در پہ آئے اور میں اسے سکون دوں لیکن ہم گرم نرم بستروں پہ اسے بھلا کر بے خبر سو رہے ہوتے ہیں آخر ربِ کائینات کا جواب آتا ہے
خود دیکھ لے تُو سوتا ہے میں جاگ رہا ہوں
تُو بھی تو کبھی میری وفاوں کا صِلہ دے
ربِ محمد و آلِ محمد ع سے التجاء ہے کہ ہماری روحوں کو ادھر اُدھر بھٹکنے کی بجائے اپنے ذکر سے سکون دے اور ہمیں اُس علی ابن ابی طالب ع کے شیعوں میں شُمار کرے جس علی ابن ابی طالب ع کو کبھی چاند و ستاروں نے سوتے نہیں دیکھا۔ آمین بحق یاسین و آلِ یاسین ع۔