1. ہوم
  2. نعت
  3. علی رضا احمد
  4. کام خوش کن کر دیا کچھ پارسا افراد نے

کام خوش کن کر دیا کچھ پارسا افراد نے

کام خوش کن کر دیا کچھ پارسا افراد نے
دل کو میرے چین بخشا محفلِ میلاد نے

آ گئے ہم ذی شرف آقا ترے دربار میں
آج ہی تسکین پائی اس دلِ ناشاد نے

جب نبی نے دی خبر اللہ تعالٰی ایک ہے
کفر کو ایمان بخشا آپ کے ارشاد نے

ہم بھی تو کچھ دن نبی کے شہر میں مہماں رہے
روح کو مہکا دیا طیبا کی ہر اک یاد نے

بدر کے میدان میں تھے تین سو تیرہ نفوس
جنگ کا نقشہ بدل ڈالا جری افراد نے

امتحاں جب گلشنِ اسلام پر آیا کڑا
آبیاری خوں سے کر دی آپ کی اولاد نے

دکھ سہے دیں کی لئے طائف نے دل زخمی کیا
سب دکھا ڈالا وہ منظر خوف کی ہر یاد نے

چل پڑے طیبا کی جانب قافلے کلمات کے
طے کیا فوری سفر آخر مری فریاد نے

اس مدینے کے سفر کا عجز سے آغاز تھا
اشک چھلکائے تھے احمد تیری اس روداد نے