1. ہوم
  2. نعت
  3. علی رضا احمد
  4. عبد اللہ کے گھر کا جایا
Ali Raza Ahmed

عبد اللہ کے گھر کا جایا

عبد اللہ کے گھر کا جایا
آمنہ کی ہے گود کھلایا

ہاشمیوں نے جشن منایا
جھولا جبرائیل جُھلایا

کیوں نہ کہوں پھر میں بھی ہر دم
صل اللہ علیہ وسلم

تو ہے نوری چہرے والا
جگ میں جس سے ہوا اجالا

خلق بھی کرنے والا تیرا
تجھ کو مدثر کہنے والا

نام ہے جس بو القاسم
صل اللہ علیہ وسلم

یادِ نبی میں غرق ہوا ہے
وہ ذرہ اب زرق ہوا ہے

مثلِ براق وہ برق ہوا ہے
طیبہ جب سے دور ہوا ہے

آنکھیں تب سے میری پرنم
صل اللہ علیہ وسلم

تجھ کو بلا کے عرش پہ اپنے
اپنا جلوہ دکھانے والا

عرش کے در و بام پہ احمد
تیرا نام سجانے والا

کر دو کرم رسولِ معظم
صل اللہ علیہ وسلم

دیکھو احمد کون ہے آیا
کہتے ہیں سب آمِنہ کا جایا

جس نے خدا کا گھر ہے سجایا
باطل کا ہر بت ہے گرایا

تیرا ہے جو اس کو کیا غم
صل اللہ علیہ وسلم