1. ہوم/
  2. مختصر/
  3. عماد ظفر/
  4. بے حسی

بے حسی

بیگم نے پوچھا کہاں جا رہے ہو۔

اس نے جواب دیا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی میں شریک ہونا ہے اور خطاب کرنا ہے۔

اس کے بعد وطن عزیز میں معاشرتی بےحسی کے عنوان پر ایک سیمینار میں خطاب ہے۔

لیکن تمہاری تقریر سے کشمیریوں یا معاشرے کے پسے ہوئے افراد کے دکھوں کا مداوا کیسے ہوگا۔

وہ بولا تکلیف اور دکھ کی گھڑی میں چند مثبت الفاظ بھی دکھ اورتکلیف کی گھڑی می ہمت و حوصلہ بڑھانے کیلئے کافی ہیں۔

بیگم نے یہ سننے کے بعد کہا کہ سنیئے ساتھ والوں کا بچہ بہت بیمار ہے وقت ملے تو مزاج پرسی کر آئیے گا۔ بیچارے بہت پریشان ہیں۔

وہ تلملایا اور بیزاری سے کہتے ہوئے اٹھا۔

میرے جانے سے یا چند الفاظ میں حال دریافت کرنے سے کیا ہوگا۔

ساتھ والوں سے کہو کہ اسے کسی اچھے ڈاکٹر کے پاس لے جائیں تا کہ بیماری کا علاج ممکن ہو سکے۔

عماد ظفر

عماد ظفر  ابلاغ کے شعبہ سے منسلک ہیں۔ ریڈیو،اخبارات ،ٹیلیویژن ،اور این جی اوز کے ساتھ  وابستگی بھی رہی ہے۔ میڈیا اور سیاست کے پالیسی ساز تھنک ٹینکس سے وابستہ رہے ہیں۔ باقاعدگی سے اردو اور انگریزی ویب سائٹس، جریدوں اور اخبارات کیلئے بلاگز اور کالمز لکھتے ہیں۔