1. ہوم/
  2. مختصر/
  3. عماد ظفر/
  4. نرگسی کوفتے

نرگسی کوفتے

مغربی دنیا اور کفار ممالک کو متعصب اور شدت پسند قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں ڈونلڈ ٹرمپ اور مودی کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا گیا۔

سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر بھاشن دئیے گئے کہ کفار اور مغربی دنیا کے معاشرے اور تہذیبیں دراصل گمراہ کن شدت پسند اور دوغلے ہیں۔

تھوڑی دیر بعد ٹی وی پر خبر چل رہی تھی کہ ان کفار معاشروں میں مقیم پاکستانی افراد کا بھیجا گیا زر مبادلہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔

جبکہ ساتھ ہی ایک ٹکر چل رہا تھا کہ امریکہ نے پاکستان کو کروڑوں ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

عماد ظفر

عماد ظفر  ابلاغ کے شعبہ سے منسلک ہیں۔ ریڈیو،اخبارات ،ٹیلیویژن ،اور این جی اوز کے ساتھ  وابستگی بھی رہی ہے۔ میڈیا اور سیاست کے پالیسی ساز تھنک ٹینکس سے وابستہ رہے ہیں۔ باقاعدگی سے اردو اور انگریزی ویب سائٹس، جریدوں اور اخبارات کیلئے بلاگز اور کالمز لکھتے ہیں۔