1. ہوم/
  2. مختصر/
  3. عماد ظفر/
  4. فیصلہ

فیصلہ

لاہور میں بم دھماکے میں کئی جانیں چلی گئیں۔

میں نے اپنے دوست کو بہت تاسف سے بتایا۔

وہ انتہائی سنجیدگی سے بولا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قانون نافذ کرنے والے ادارے ویلنٹائن ڈے منانے والوں کی مخبری میں مصروف رہے اور دہشت گرد اپنا کام دکھا گئے۔

آپ سب اب کر ہی لیجئے پھولوں اور محبت کے دن کو منانے والوں کو روکنا ضروری ہے یا پھر بارود اور خون میں ڈوبی لاشیں دینے والوں کو۔

عماد ظفر

عماد ظفر  ابلاغ کے شعبہ سے منسلک ہیں۔ ریڈیو،اخبارات ،ٹیلیویژن ،اور این جی اوز کے ساتھ  وابستگی بھی رہی ہے۔ میڈیا اور سیاست کے پالیسی ساز تھنک ٹینکس سے وابستہ رہے ہیں۔ باقاعدگی سے اردو اور انگریزی ویب سائٹس، جریدوں اور اخبارات کیلئے بلاگز اور کالمز لکھتے ہیں۔