1. ہوم
  2. مختصر
  3. عماد ظفر
  4. ملحد
Imad Zafar

ملحد

کافرانہ خیال رکھنے کی پاداش میں اسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

گھر پہنچا تو بیوی نے پوچھا کہ اب کیا ہوگا۔

کیسے چلے گا سب کچھ۔

وہ مسکرایا اور بولا کوئی بات نہیں خدا کی ذات رزق دینے والی ہے۔

اس پر بھروسہ رکھو۔

عماد ظفر

Imad Zafar

عماد ظفر  ابلاغ کے شعبہ سے منسلک ہیں۔ ریڈیو،اخبارات ،ٹیلیویژن ،اور این جی اوز کے ساتھ  وابستگی بھی رہی ہے۔ میڈیا اور سیاست کے پالیسی ساز تھنک ٹینکس سے وابستہ رہے ہیں۔ باقاعدگی سے اردو اور انگریزی ویب سائٹس، جریدوں اور اخبارات کیلئے بلاگز اور کالمز لکھتے ہیں۔