1. ہوم/
  2. مختصر/
  3. عماد ظفر/
  4. تعصب

تعصب

گورے ہم سے سخت خوفزدہ ہیں۔

مذہبی و نسلی برتتے ہیں ہمارے ساتھ۔ ڈرتے ہیں ہم سے کہیں ہم دنیا پر غلبہ ہی نہ پا لیں۔ اس نے اپنے شاگردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔

شاگردوں نے اثبات میں سر ہلایا۔

اتنے میں اس کے موبائل کی گھنٹی بجی۔

کال سننے ہوئے اس کے چہرے پر خوشی کے تاثرات آ گئے۔

فون بند کرکے اس نے شاگردوں کو کہا جاو خوشی کے اس موقع پر آج تم سب کو چھٹی اور میری جانب سے مٹھائی۔

لیکن سر کس خوشی میں؟

ایک شاگرد نے استفسار کیا۔

وہ بولا الحمدلله آج میرے بیٹے بہو اور پوتے کا امریکہ کا ویزہ لگ گیا ہے۔

زندگی سنور گئی میرے خاندان کی۔

عماد ظفر

عماد ظفر  ابلاغ کے شعبہ سے منسلک ہیں۔ ریڈیو،اخبارات ،ٹیلیویژن ،اور این جی اوز کے ساتھ  وابستگی بھی رہی ہے۔ میڈیا اور سیاست کے پالیسی ساز تھنک ٹینکس سے وابستہ رہے ہیں۔ باقاعدگی سے اردو اور انگریزی ویب سائٹس، جریدوں اور اخبارات کیلئے بلاگز اور کالمز لکھتے ہیں۔