1. ہوم/
  2. مختصر/
  3. عماد ظفر/
  4. جاہل

جاہل

اس نے اپنی بہن کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا۔

اور چلایا یہ عشق محبت بے حیائی عریانی اور فحاشی کا نتیجہ ہیں آج سے تم وحید سے نہیں ملو گی اور نہ ہی یونیورسٹی جاو گی۔

آئیندہ اگر وحید گھر کے آس پاس نظر آیا تو اس کی ٹانگیں توڑ دوں گا۔

غصے سے بھنتے ہوئے وہ گھر سے باہر آیا اور شازیہ کو کال کرکے ملنے کا کہا۔

شازیہ نے جواب دیا اب ہم نہیں مل سکتے میرے بھائیوں کو ہمارا ملنا جلنا پسند نہیں اور لو میرج کو وہ پسند نہیں کرتے۔

یہ سن کر اس نے شازیہ کو جواب دیا تمہارے بھائیوں اتنا بھی علم نہیں کہ عورت بھی تو ہم سب کی طرح جذبات رکھتی ہے اور اپنی زندگی کا فیصلہ کرنے کا حق بھی۔

اتنا پڑھ لکھ کر بھی "جاہل" ہیں تمہارے بھائی۔

عماد ظفر

عماد ظفر  ابلاغ کے شعبہ سے منسلک ہیں۔ ریڈیو،اخبارات ،ٹیلیویژن ،اور این جی اوز کے ساتھ  وابستگی بھی رہی ہے۔ میڈیا اور سیاست کے پالیسی ساز تھنک ٹینکس سے وابستہ رہے ہیں۔ باقاعدگی سے اردو اور انگریزی ویب سائٹس، جریدوں اور اخبارات کیلئے بلاگز اور کالمز لکھتے ہیں۔