1. ہوم/
  2. مختصر/
  3. عماد ظفر/
  4. ثقافت

ثقافت

بابا پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے دشمن کیوں ہیں؟ علی نے اپنے والد سے پوچھا۔
بھارت اور پاکستان ازلی دشمن ہیں۔
ہندو اور مسلمان کبھی بھی ایک دوسرے کو دل سے پسند نہیں کرتے۔
ہماری مسلمانوں کی اور ہندووں کی ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے۔
اس نے اپنے سات سالہ بیٹے کو جواب دیا اور ویٹر کو پاس آنے کا اشارہ کیا۔
ویٹر جونہی قریب آیا تو اس نے کہا کیا وہ ہوٹل میں چلنے والے پاکستانی گیت بدل کر لتا یا کشور کمار کے گائے گیت چلوا سکتا ہے؟

عماد ظفر

عماد ظفر  ابلاغ کے شعبہ سے منسلک ہیں۔ ریڈیو،اخبارات ،ٹیلیویژن ،اور این جی اوز کے ساتھ  وابستگی بھی رہی ہے۔ میڈیا اور سیاست کے پالیسی ساز تھنک ٹینکس سے وابستہ رہے ہیں۔ باقاعدگی سے اردو اور انگریزی ویب سائٹس، جریدوں اور اخبارات کیلئے بلاگز اور کالمز لکھتے ہیں۔