1. ہوم/
  2. اسلامک/
  3. جمیل آصف/
  4. حضرت عائشہ صدیقہؓ (4)

حضرت عائشہ صدیقہؓ (4)

آپؓ کے علمی مقام و مرتبہ کا ذکر مولانا سید ابو اعلیٰ مودودی اپنی کتاب سیرت سرور عالم میں ان الفاظ کے ساتھ کرتے ہیں۔

"حضرت عائشہؓ کے ذریعے سے جتنا علم دین مسلمانوں کو پہنچا اور فقہ اسلامی کی معلومات حاصل ہوئیں۔ اس کے مقابلے میں عہد نبوت کی عورتیں تو درکنار، مرد بھی کم ہی ایسے ہیں جن کی علمی معلومات کو پیش کیا جاسکے۔ اگر حضرت عائشہ صدیقہؓ حضور اکرم ﷺ کے نکاح میں نا آتیں اور آپ ﷺ سے تعلیم و تربیت پانے کا ان کو موقع نا ملتا، تو اندازہ نہی کیا جاسکتا کہ اسلام کے علم کا کتنا بڑا حصہ امت تک پہنچنے تک رہ جاتا۔ ان سے 2210 احادیث مروی ہیں اور وہ صرف احادیث مروی کرنے والی نا تھیں۔ بلکہ فقیہ، مفسرہ، مجتہدہ، اور حد درجہ متقی تھیں۔ انہیں بالاتفاق مسلمان عورتوں میں سب سے زیادہ فقیہ مانا جاتا ہے۔ اکابر صحابہ کرامؓ ان سے مسائل پوچھتے تھے۔ حتیٰ کہ حضرت عمرؓ اور عثمانؓ بھی بعض مسائل میں ان سے رجوع کرتے تھے۔ ان کا شمار مدینہ منورہ کے ان چند علماء میں ہوتا تھا جن کے فتاویٰ پر لوگوں کو اعتماد تھا"۔

بہت سے محاصرین جید فقہیہ اصحابِ رسول اللہ ﷺ کے فتاویٰ جات سے اختلاف کا ذکر ہوا ہے، اور اس اختلاف میں حق کا جھکاؤ حضرت عائشہ صدیقہؓ کے قول کی طرف ہی رہا۔ فقہائے حجاز کا زیادہ تر عمل اسی بات پر رہا۔ جس کی تفصیل سیرت عائشہ صدیقہؓ میں منظور نعمانی نے بیان کی ہے۔۔

حضرت عائشہ صدیقہؓ

1 بوسہ دینے سے وضو نہیں ٹوٹتا

حضرت عبداللہ بن عمرؓ

ٹوٹ جاتا ہے

2 جنازہ اٹھانے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔

حضرت ابو ہریرہؓ ٹوٹ جاتا ہے۔

3 عورت کو غسل میں بال کھولنا ضروری نہیں۔

ابن عمرؓ ضروری ہیں۔

4 غسل التقاء سے واجب ہو جاتا ہے۔

حضرت جابرؓ خروج ماء شرط ہے۔

5 قرؤ سے مراد طہر ہے۔

دیگر اصحاب رسول اللہ ﷺ قرؤ سے مراد حیض ہے۔

6 مردہ کو غسل دینے سے غسل واجب نہیں ہوتا۔

حضرت ابو ہریرہؓ واجب ہوتا ہے۔

7 عورت کی میت کے بال سنوارنے نہیں چاہیے۔

ام عطیہ صحابیہؓ سنوارنے چاہیے۔

8 نماز میں عورت کے سامنے آنے سے نماز باطل نہیں ہوتی۔

ابو ہریرہؓ باطل ہو جاتی ہے۔

9 صبح کی نماز اندھیرے وقت پڑھنی چاہیے۔

حضرت رافح بن خدیجؓ اجالا ہو جائے جب پڑھے۔

10 عصر جلدی چاہیے۔

ام سلمہؓ تاخیر سے۔

11 نماز مغرب میں جلدی چاہیے۔

ابو موسیٰؓ تاخیر

12 افطار میں جلدی چاہیے۔

ابو موسیؓ تاخیر۔

13 بحالت جنابت صبح ہو جانے سے روزہ نہیں جاتا۔

ابو ہریرہؓ چلا جاتا ہے۔

14 قربانی کا گوشت تین دن کے بعد بھی کھانا جائز ہے۔

حضرت علی و ابن عمرؓ جائز نہیں ہے۔

15 حج میں وادی محصب میں اترنا سنت نہیں۔

ابن عمرؓ سنت ہے۔

16 حج میں بال منڈوانے کے بعد خوشبو ملنا جائز ہے۔

ابن عمرؓ جائز نہیں۔

جاری ہے۔۔