1. ہوم
  2. نظم
  3. کرن رباب نقوی
  4. مُحبٌت مار دیتی ھے
Kiran Rubab Naqvi

مُحبٌت مار دیتی ھے

تُمہیں شاید یہ لگتا ہے
مُحبٌت خوبصورت ہے

تُمہارا گھر سنوارے گی
تُمہیں یُونہی نیہارے گی

تُمہیں اپنا بنا لے گی
تُمہیں شاید یہ لگتا ہے

مُحبٌت رَبٌ کی صُورت ہے
تُمہیں دُکھ سے نکالے گی

تُمہارے دَرد سمجھے گی
تُمہارے غم سنبھالے گی

مُجھے معلوم ہے اِتنا
مُحبٌت شب کی صُورت ہے

اُجالوں کو یہ کھا لے گی
مُحبٌت مار دیتی ہے

مُحبٌت مار ڈالے گی