وہ نبیوں میں اک گلستاں ہیں محمد ﷺ
ستاروں کی اک کہکشاں ہیں محمد ﷺ
مجھے آسماں سے نہیں خوف مطلق
زمیں پر جو دارالاماں ہیں محمد ﷺ
میں زم زم کو پی کر جھکاتی ہوں نظریں
جہاں حوضِ کوثر، وہاں ہیں محمد ﷺ
فضاؤں میں جیسے کوئی عطر گھولے
نہ پوچھ اے صبا کہ کہاں ہیں محمد ﷺ
مجھے کوئی سمجھے، نہ سمجھے تو کیاہے؟
مری ذات کا کل بیاں ہیں محمد ﷺ
گزر جاؤں صحرائے دشتِ بلا سے
مرا راستہ ہے جہاں ہیں محمد ﷺ