1. ہوم
  2. کالمز
  3. سید حسین عباس
  4. بسنت سے عوام کو محفوظ رکھیں
Syed Haseen Abbas

بسنت سے عوام کو محفوظ رکھیں

پرائم منسٹر عمران خان صاحب آپ کے سامنے مشکلات کا ایک سمندر ہے اور اس میں کئی کئی سونامی ہیں آپ اکیلے ہیں اور آپ کی آستین میں سانپ پل رہے ہیں اور آپ کو احساس بھی نہیں ہے۔ یہ بسنت توہین رسالت کا ایک تہوار ہے اگر آپ کو نہیں پتہ تو اس پر جتنے لوگ ہلاک ہوئے کم از کم ان کا خیال کرلیں یہ کیا تماشا ہے۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ انسانی خون ارزاں ہو جائے۔ تو اللہ کس قدر ناراض ہوگا اس کے قہر سے ڈرو تفصیل جاننا ہے تو اوریا مقبول جان کے پاس حوالہ جات ہیں ملک کے ساتھ اور اس کی سلامتی اور تقدس کے ساتھ مذاق برداشت نہیں ہوگا آپ کے ترجمان کو تمیز سیکھنی چاہیے اسلامی وقار کے ساتھ اپنے مزاج کو سنجیدہ بنایں ملک کے تقدس کو سمجھنے سے قاصر لوگوں کو خیال نہیں کہ کشمیر میں مسلمانوں پر بہت ظلم ہو رہا ہے اور یہ بسنت منانا چاہتے ہیں حالانکہ قرآن کے مطابق ہمیں جس طرح چاہیے نہیں کر رہے ہیں جبکہ مودی نے قبول کیا ہے اور فخر سے بتایا کہ مشرقی پاکستان کے بنگالیوں پر ظلم ہوتے دیکھا تو انڈیا سے برداشت نہیں ہوا اور اس نے ان کی مدد کی اور بنگلہ دیش بنا دیا آخر ہمیں کب تک انتظار کرتے رہنا ہوگا اگر ہم منتظر ہیں کہ کشمیر پر مظالم بڑھاتے ہوئے بھارت سے ہم محفوظ ہیں تو یاد رکھیے وہ دن دور نہیں جب وہ امریکا اور اسرائیل کی معاونت سے پاکستان پر حملہ آور ہوگا پھر آپ کیا کریں گے دشمن سے نمٹنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کو بر وقت روک دیا جائے ورنہ جب وہ بڑھ چکا ہوگا تو ہمارے نقصانات زیادہ ہوں گے۔

اللہ تعالی فرماتا ہے کہ جب دشمن سے مقابلہ ہو تو اللہ کا ذکر کثرت سے کرو ہم ہیں کہ کھیل تماشوں میں لگے ہوئے ہیں جناب پرائم منسٹر صاحب ہمیں اپنے راستے کا واضح تعین کرنا پڑے گا کہ ہم واقعی ریاست مدینہ چاہتے ہیں یا درمیان میں کہیں لبرلز کے لئے بھی جگہ ہے یاد رکھیے زہر اور تریاق ایک ہی بوتل میں نہیں رکھے جاسکتے۔ دورنگی چھوڑ دے یک رنگ ہوجا سراسر موم ہو یا سنگ ہو جا

سید حسین عباس

Syed Haseen Abbas

سید حَسین عبّاس مدنی تعلیم ۔ایم ۔اے۔ اسلامیات۔ الیکٹرانکس ٹیلیکام ،سابق ریڈیو آفیسر عرصہ پچیس سال سمندر نوردی میں گذارا، دنیا کے گرد تین چکر لگائے امام شامل چیچنیا کے مشہور مجاہد کی زندگی پر ایک کتاب روزنامہ ’امّت‘ کیلیئے ترجمہ کی جو سنہ ۲۰۰۰ اگست سے اکتوبر ۲۰۰۰ تک ۹۰ اقساط میں چھپی۔