1. ہوم/
  2. نظم/
  3. فاخرہ بتول/
  4. ﻋﺠﯿﺐ ﻣﻮﺳﻢ ﮨﮯ ﺑﺎﺭﺷﻮﮞ ﮐﺎ۔ ۔ ۔ ۔ !

ﻋﺠﯿﺐ ﻣﻮﺳﻢ ﮨﮯ ﺑﺎﺭﺷﻮﮞ ﮐﺎ۔ ۔ ۔ ۔ !

ﻓﺎﺧﺮﮦ ﺑﺘﻮﻝ

ﻋﺠﯿﺐ ﻣﻮﺳﻢ ﮨﮯ ﺑﺎﺭﺷﻮﮞ ﮐﺎ

ﮐﮧ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺟﺬﺑﮯ ﺳﻠﮓ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ

ﺩﮬﻮﺍﮞ ﺩﮬﻮﺍﮞ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ ﺑﮭﯿﮕﯽ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ

ﺟﮕﺮ ﮐﮯ ﭼﮭﺎﻟﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﭗ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ

ﺟﻠﮯ ﮨﻮﺅﮞ ﮐﻮ ﺟﻼ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ

ﻋﺠﯿﺐ ﻣﻮﺳﻢ ﮨﮯ ﺑﺎﺭﺷﻮﮞ ﮐﺎ۔ ۔ ۔

ﭘﯿﺎﻡ ﮐﻮﺋﯽ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ﺳﻼﻡ ﮐﻮﺋﯽ

ﮔﻼﺏ ﮐﻮﺋﯽ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ﻧﮧ ﺧﻮﺍﺏ ﮐﻮﺋﯽ

ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ، ﭘﮩﻠﮯ ﭘﺎﯾﺎ ﮨﯽ ﮐﺐ ﺗﮭﺎ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ؟

ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺟﺬﺑﮧ۔ ۔ ۔ ۔ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺗﺤﻔﮧ

ﺗﻮ ﮐﯿﻮﮞ ﯾﮧ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﺟﮕﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ؟

ﻋﺠﯿﺐ ﻣﻮﺳﻢ ﮨﮯ ﺑﺎﺭﺷﻮﮞ ﮐﺎ،

ﺟﻮ ﺩﻝ ﮐﯽ ﺩﮬﺮﺗﯽ ﮐﮯ ﺭﻧﮓ ﺳﺎﺭﮮ

ﻣﭩﺎﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ﺳﺘﺎﺭﮨﺎ ﮨﮯ

ﻋﺠﯿﺐ ﻣﻮﺳﻢ ﮨﮯ ﺑﺎﺭﺷﻮﮞ ﮐﺎ۔ ۔ ۔


فاخرہ بتول

فاخرہ بتول نقوی ایک بہترین شاعرہ ہیں جن کا زمانہ معترف ہے۔ فاخرہ بتول نے مجازی اور مذہبی شاعری میں اپنا خصوصی مقام حاصل کیا ہے جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔ فاخرہ بتول کی 18 کتب زیور اشاعت سے آراستہ ہو چکی ہیں جو انکی انتھک محنت اور شاعری سے عشق کو واضح کرتا ہے۔ فاخرہ بتول کو شاعری اور ادب میں بہترین کارکردگی پر 6 انٹرنیشنل ایوارڈز مل چکے ہیں۔