پشاور کے مقامی ہوٹل سیرینا میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران علم کی شمع روشن کرنے اور معاشرے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک تاریخی تعلیمی معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کی رو سے احمد خان ایجوکیشن سسٹم کے چیئرمین احمد خان اچکزئی اور سپوکن انگلش و کمپیوٹر سائنسز کے ماہر حلیم شاہ خلجی نے عالمی شہرت یافتہ ادارے سسکو (Cisco) کے تعاون سے باہمی اشتراک کا عہد کیا۔
یہ معاہدہ محض دو اداروں کے درمیان کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ پسماندگی کے اندھیروں سے نکل کر جدیدیت کی روشنی کی طرف ایک جرات مندانہ قدم ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے امن، ترقی اور اتحاد کا پیغام لے کر آئے گا۔ اس عظیم مشن کے روحِ رواں احمد خان اچکزئی، جو کہ احمد خان ایجوکیشن سسٹم کے چیئرمین اور کاکا شہید فاؤنڈیشن کے بانی ہیں، پشتون بیلٹ کے ایک ایسے منفرد قومی رہنما اور عالمی سطح کے حالات و واقعات سے بخوبی واقف شخصیت ہیں جن کا دل غریبوں کے لیے دھڑکتا ہے۔
ایک نفیس مزاج انسان اور دور اندیش لیڈر کی حیثیت سے انہوں نے بھانپ لیا ہے کہ قوم کی حقیقی ترقی کا راز صرف عمارتوں میں نہیں بلکہ اتحاد اور معیاری تعلیم میں پوشیدہ ہے، اسی لیے یہ معاہدہ صرف پشاور یا گلستان تک محدود نہیں بلکہ پورے پاکستان کی غریب اور مستحق قوم کے لیے ایک عالمی معیار کی فری تعلیم پانے کا بہترین موقع ثابت ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ اس اشتراک کا بنیادی مقصد محرومیوں سے نجات حاصل کرنا اور اس تاریکی کو ختم کرنا ہے جو علم کے فقدان کی وجہ سے معاشرے کا مقدر بنی ہوئی ہے۔
اس جدید تعلیمی مشن کے تحت طلباء کو سسکو (Cisco) جیسے عالمی ادارے کے نصاب سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا جو کمپیوٹر سائنسز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک انقلاب برپا کر دے گا جہاں نوجوانوں کو عالمی معیار کی تکنیکی مہارتیں اور انگریزی زبان پر عبور فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔
احمد خان اچکزئی نے اس موقع پر اپنے بصیرت افروز خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جو جدید تعلیم سے آراستہ ہو کر نہ صرف معاشی طور پر مستحکم ہو بلکہ جہاں امن اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو کیونکہ تعلیم ہی وہ واحد ہتھیار ہے جو نفرتوں کو ختم کرکے اتحاد کی راہ ہموار کرتی ہے جبکہ حلیم شاہ خلجی نے اسے صوبے کے نوجوانوں کے لیے ایک نئی صبح کی نوید قرار دیا جہاں عالمی معیار کی تعلیم اب ان کی دہلیز پر دستیاب ہوگی۔
تقریب کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس مہم کو گلی گلی اور قریہ قریہ پہنچائیں گے تاکہ کوئی بھی بچہ جدید مہارتوں سے محروم نہ رہے اور ہم مل کر ایک ایسا پرامن اور بااختیار پاکستان بنائیں جہاں ہر نوجوان تعلیم یافتہ اور خود مختار ہو۔