1. ہوم/
  2. نظم/
  3. فاخرہ بتول/
  4. یہی اجرِرسالت تھا؟

یہی اجرِرسالت تھا؟

مسلمانو! چلو ھم کچھ نہیں کہتے

بتاؤ تو وہ کس کا گھر تھا اور وہ کس نےجلایا تھا؟

بتاؤ کون تھا جس نے،محمٌد (ص) کی،

بہت ہی لاڈلی بیٹی کی چادر کو لہو جیسا بنایا تھا؟

بتاؤ کس لئے زھرا (س) نے رکھا ہاتھ پہلو پر؟

بتاؤ کون تھا جس نے،

گرایا در؟

بھلا کیا جُرم تھا معصوم محسن ع کا؟

بھرے دربار میں زھرا (س)کو،کس نے کیوں بُلایا تھا؟

مسلمانو!چلو ھم کچھ نہیں کہتے مگر سوچو،

نبی (ص)نےجو کبھی تم سب سے مانگا تھا؟

یہی اجرِرسالت تھا؟

فاخرہ بتول

فاخرہ بتول نقوی ایک بہترین شاعرہ ہیں جن کا زمانہ معترف ہے۔ فاخرہ بتول نے مجازی اور مذہبی شاعری میں اپنا خصوصی مقام حاصل کیا ہے جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔ فاخرہ بتول کی 18 کتب زیور اشاعت سے آراستہ ہو چکی ہیں جو انکی انتھک محنت اور شاعری سے عشق کو واضح کرتا ہے۔ فاخرہ بتول کو شاعری اور ادب میں بہترین کارکردگی پر 6 انٹرنیشنل ایوارڈز مل چکے ہیں۔