1. ہوم/
  2. قصیدہ/
  3. فاخرہ بتول/
  4. حسین ع کی یہ محبت ھے اور مسلسل ھے

حسین ع کی یہ محبت ھے اور مسلسل ھے

حسین ع کی یہ محبت ھے اور مسلسل ھے
یہ کبریا کی عنایت ھے اور مسلسل ھے

یہ عرش،کرسی و کوثر ، یہ سلسبیل تری
حسین ع تیری حکومت ھے اور مسلسل ھے

نصیب میں جو نہ ہو وہ حسین ع سے مانگو
یاں مانگنے کی اجازت ھے اور مسلسل ھے

پھر العجل کی صداؤں کا شور ھے ہر سو
حسین ع تیری ضرورت ھے اور مسلسل ھے

خدا کا شکرکبھی بھی قضاء نہیں ہوتی
مری نماز ولایت ھے اور مسلسل ھے

حسین ع فاتح عالم ھے طے ہوا ھے بتول!
یزید کے لیے لعنت ھے اور مسلسل ھے

عدو سمجھتا ھے ھم قتل ہو رہے ہیں بتول!
حضور! یہ تو شہادت ھے اور مسلسل ھے

فاخرہ بتول

فاخرہ بتول نقوی ایک بہترین شاعرہ ہیں جن کا زمانہ معترف ہے۔ فاخرہ بتول نے مجازی اور مذہبی شاعری میں اپنا خصوصی مقام حاصل کیا ہے جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔ فاخرہ بتول کی 18 کتب زیور اشاعت سے آراستہ ہو چکی ہیں جو انکی انتھک محنت اور شاعری سے عشق کو واضح کرتا ہے۔ فاخرہ بتول کو شاعری اور ادب میں بہترین کارکردگی پر 6 انٹرنیشنل ایوارڈز مل چکے ہیں۔