1. ہوم/
  2. قصیدہ/
  3. فاخرہ بتول/
  4. فتووں کے لکھانے سے علی ع کم نہیں ہوتا

فتووں کے لکھانے سے علی ع کم نہیں ہوتا

فتووں کے لکھانے سے علی ع کم نہیں ہوتا
مُلاں کے گھٹانے سے علی ع کم نہیں ہوتا

میدان کی زینت ھے فقط حیدری نعرہ
یوں شور مچانے سے علی ع کم نہیں ہوتا

ترتیب میں توریت ھے قرآن سے پہلے
پہلے کوئی آنے سے علی ع کم نہیں ہوتا

تعظیم علی ع کی تو ھے آدم پہ بھی واجب
آدم کو بڑھانے سے علی ع کم نہیں ہوتا

تم دوش نبوت سے ہٹا کر بھی دکھاؤ
مسند سے ہٹانے سے علی ع کم نہیں ہوتا

کعبے کا بھی مولود ھے اوروں کے برابر ؟؟
یوں شان گھٹانے سے علی ع کم نہیں ہوتا

ہر دور میں مولا کے فضائل کو چُھپا لو
یوں شان چُھپانے سے علی ع کم نہیں ہوتا

پہلا کہو ، چوتھا کہو، جو دل کہے مانو
ترتیب ہٹانے سے علی ع کم نہیں ہوتا

بہتر ھے کہو تمکو علی ع سے ھے عداوت
یوں فتوے لگانے سے علی ع کم نہیں ہوتا

تم نعرہ سلونی کا لگا کر بھی دکھاؤ
القاب چُرانے سے علی ع کم نہیں ہوتا

تقلید کو کہتے ہو ولایت کے برابر ؟
مُلاں کے ترانے سے علی ع کم نہیں ہوتا

فاخرہ بتول

فاخرہ بتول نقوی ایک بہترین شاعرہ ہیں جن کا زمانہ معترف ہے۔ فاخرہ بتول نے مجازی اور مذہبی شاعری میں اپنا خصوصی مقام حاصل کیا ہے جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔ فاخرہ بتول کی 18 کتب زیور اشاعت سے آراستہ ہو چکی ہیں جو انکی انتھک محنت اور شاعری سے عشق کو واضح کرتا ہے۔ فاخرہ بتول کو شاعری اور ادب میں بہترین کارکردگی پر 6 انٹرنیشنل ایوارڈز مل چکے ہیں۔