1. ہوم/
  2. نظم/
  3. فاخرہ بتول/
  4. محبت ھیر کرتی ھے!

محبت ھیر کرتی ھے!

محبت ھیر کرتی ھے ۔۔۔۔

محبت میں بہت سے موڑ آتے ہیں

کبھی یہ وصل کو جاگیر کرتی ھے

کبھی یہ ھجر کو زنجیر کرتی ھے

لہو میں اِس کا جس پل وار چلتا ھے

تو دھڑکن میں انوکھے سُر جگاتی ھے

کبھی آکر مناتی ھے

کبھی یہ روٹھ جاتی ھے

محبت درد میں ترمیم کرتی ھے

کبھی تقسیم ہوتی ھے

کبھی تقسیم کرتی ھے

ہواؤں سے اُُلجھ کرگھر نئے تعمیر کرتی ھے

کبھی یہ خواب کو تعبیر کرتی ھے

محبت فاخرہ سی ھے

محبت میر کرتی ھے

محبت رانجھنا جیسی،

محبت ھیر کرتی ھے

فاخرہ بتول

فاخرہ بتول نقوی ایک بہترین شاعرہ ہیں جن کا زمانہ معترف ہے۔ فاخرہ بتول نے مجازی اور مذہبی شاعری میں اپنا خصوصی مقام حاصل کیا ہے جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔ فاخرہ بتول کی 18 کتب زیور اشاعت سے آراستہ ہو چکی ہیں جو انکی انتھک محنت اور شاعری سے عشق کو واضح کرتا ہے۔ فاخرہ بتول کو شاعری اور ادب میں بہترین کارکردگی پر 6 انٹرنیشنل ایوارڈز مل چکے ہیں۔