1. ہوم/
  2. غزل/
  3. فاخرہ بتول/
  4. عاشقی راستے میں چھوڑ گیٔ

عاشقی راستے میں چھوڑ گیٔ

عاشقی راستے میں چھوڑ گئی
بےکلی راستے میں چھوڑ گئی

تیرگی نے دیا ھے ساتھ سدا
روشنی راستے میں چھوڑ گئ

ھم ترے بعد جی تو لیتے مگر
زندگی راستے میں چھوڑ گئ

دل کی اُسکو خبر سُنا نہ سکے
بےدلی راستے میں چھوڑ گئی

کون روکے، سوال کون کرے
خود سری راستے میں چھوڑ گئی

دل لگانے کا آ گیا ھے ہُنر
دل لگی راستے میں چھوڑ گئی

منزلوں کا جنون ہار گیا
سرپھری راستے میں چھوڑ گئی

جا کے منزل پہ کیا کریں گے بتول!
ہر خوشی راستے ميں چھوڑ گئی

فاخرہ بتول

فاخرہ بتول نقوی ایک بہترین شاعرہ ہیں جن کا زمانہ معترف ہے۔ فاخرہ بتول نے مجازی اور مذہبی شاعری میں اپنا خصوصی مقام حاصل کیا ہے جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔ فاخرہ بتول کی 18 کتب زیور اشاعت سے آراستہ ہو چکی ہیں جو انکی انتھک محنت اور شاعری سے عشق کو واضح کرتا ہے۔ فاخرہ بتول کو شاعری اور ادب میں بہترین کارکردگی پر 6 انٹرنیشنل ایوارڈز مل چکے ہیں۔