1. ہوم
  2. غزل
  3. فاخرہ بتول
  4. بہت کٹھن ھے بھلانا مگر بھلا دینا
Fakhira Batool

بہت کٹھن ھے بھلانا مگر بھلا دینا

بہت کٹھن ہے بھلانا مگر بھلا دینا
کتاب وصل کے سارے ورق جلا دینا

وہ جانتا ہی نہیں ہے بھلا دیا ہے اسے
اگر وہ لوٹنا چاھے تو پھر بتا دینا

مجھے ہے ڈر وہ مسافر پلٹ نہ آئے کہیں
یہ خواب دیکھوں تو آکر مجھے جگا دینا

یہ آنسوؤں کی کہانی تھی لفظ مٹتے گئے
وہ پڑھ رہا ہے تو دھیرے سے مسکرا دینا

یہ ھجر روح کا سرطان بن چکا ہے بتول
کوئی مداوہ نہیں خاک میں ملا دینا

فاخرہ بتول

Fakhira Batool

فاخرہ بتول نقوی ایک بہترین شاعرہ ہیں جن کا زمانہ معترف ہے۔ فاخرہ بتول نے مجازی اور مذہبی شاعری میں اپنا خصوصی مقام حاصل کیا ہے جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔ فاخرہ بتول کی 18 کتب زیور اشاعت سے آراستہ ہو چکی ہیں جو انکی انتھک محنت اور شاعری سے عشق کو واضح کرتا ہے۔ فاخرہ بتول کو شاعری اور ادب میں بہترین کارکردگی پر 6 انٹرنیشنل ایوارڈز مل چکے ہیں۔