1. ہوم/
  2. قصیدہ/
  3. فاخرہ بتول/
  4. علی ولی کی عداوت میں اس قدر نہ بڑھو

علی ولی کی عداوت میں اس قدر نہ بڑھو

علی ولی کی عداوت میں اس قدر نہ بڑھو

علی ع کا کھا کے علی ع کی مخالفت نہ کرو

علی ع کا نام نہ لوں سانس ہی نہیں آتی

کمال کرتے ہو کہتے ہو یا علی ع نہ کہو

کبھی غدیر کو بھولے ہیں ھم نہ بھولیں گے

جو تم کو یاد نہیں ھے تو دوش ہمکو نہ دو

علی ع تو وہ ھے خدا جس پہ ناز کرتا رہا

رسول کی ھے علی ع جان تم کہو نہ کہو

فلک میں کون تھا جو میزبان بن کے ملا؟

سمجھ رہے ہو تو جل جل کے اور اب نہ مرو

فاخرہ بتول

فاخرہ بتول نقوی ایک بہترین شاعرہ ہیں جن کا زمانہ معترف ہے۔ فاخرہ بتول نے مجازی اور مذہبی شاعری میں اپنا خصوصی مقام حاصل کیا ہے جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔ فاخرہ بتول کی 18 کتب زیور اشاعت سے آراستہ ہو چکی ہیں جو انکی انتھک محنت اور شاعری سے عشق کو واضح کرتا ہے۔ فاخرہ بتول کو شاعری اور ادب میں بہترین کارکردگی پر 6 انٹرنیشنل ایوارڈز مل چکے ہیں۔