1. ہوم/
  2. مختصر/
  3. ابنِ فاضل/
  4. بوجھو تو جانیں

بوجھو تو جانیں

پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے کے انتہائی شمالی سرحدی شہر کے نام پر لاہور میں آئس کریم کی ایک زنجیر ہے۔ اس زنجیر کے نام کے درمیانی حرف کو حذف کردیا جائے تو وہ مقامی زبان میں ایک جِرم فلکی کا نام بن جاتا ہے۔ جس کا پچھلے دنوں بہت غلغلہ رہا۔

اس نام کا متبادل اگر ایک بدیسی زبان میں دیکھیں تو چار حروف پر مشتمل ہے۔ ان چار میں سے درمیانے دو حروف ایک ہی حرف دوبار آتا ہے۔ اس حرف کو دو کی بجائے ایک بار لکھا جائے تو جو لفظ بنتا یے وہ ایک موسمیاتی عمل کے اسی زبان کے دو لفظی نام کا پہلا لفظ بنتا ہے۔

یہ موسمیاتی عمل خطے میں جن دو شمسی مہینوں میں آتا ہے اس کا ذکر ہمسایوں کے فلمی گانوں میں بکثرت ملتا ہے۔ ان مہینوں میں سب سے بڑے صوبے کے جنوبی گرم علاقوں میں ایک پھل بہت زیادہ مقدار میں پیدا ہوتا ہے۔ اس پھل کو اگر خشک کرکے دنیا بھر کو برآمد کیا جائے تو پاکستان چاول اور آئی ٹی کی مجموعی برآمد سے زیادہ زر مبادلہ کما سکتا ہے۔