کیسی الجھن یہ سلسلہ کیا ہے
دل کے صحرا میں اب ہوا کیا ہے
خواب بکھرے ہیں، رنگ گم سا ہے
آنکھ کہتی ہے، ماجرا کیا ہے
کب سے آنسو بہا رہی ہوں میں
پر لبوں پر ہے یہ صدا: کیا ہے؟
ایک سایہ ہے، اک صدا ہے، بس
زندگی! تو نے کر دیا کیا ہے؟
جس کو چاہا تھا، کھو گیا آخر
اب سمجھ آیا سانحہ کیا ہے
دیکھ اس دل کے آئینے میں کرن
پوچھ اس سے یہ سلسلہ کیا ہے