1. ہوم
  2. کالمز
  3. محمد نسیم رنزوریار
  4. مصنوعی وباؤں کا جال ایک عالمی سازش ہے

مصنوعی وباؤں کا جال ایک عالمی سازش ہے

انسانی تاریخ کے اوراق پلٹ کر دیکھے جائیں تو یہ حقیقت روزِ روشن کی طرح عیاں ہوتی ہے کہ جب بھی عالمی استبدادی طاقتوں نے بنی نوع انسان پر اپنی گرفت مضبوط کرنی چاہی، انہوں نے روایتی ہتھیاروں کے بجائے خوف اور بیماری کو بطور حربہ استعمال کیا۔ آج دنیا جس نہج پر کھڑی ہے، وہاں "ہانٹا وائرس" (Hanta Virus) کا اچانک ابھرنا محض ایک طبی اتفاق قرار نہیں دیا جا سکتا۔ یہ ان دجالی اور شیطانی تحریکوں کے اس منظم منصوبے کا تسلسل معلوم ہوتا ہے جن کا حتمی ہدف انسانوں کو شعوری، ذہنی اور جسمانی طور پر مستقل غلامی کی زنجیروں میں جکڑنا ہے۔

سال 2019 میں جب کرونا وائرس کو ایک عالمی وبا کی شکل میں متعارف کرایا گیا، تو بظاہر اسے صحت کا مسئلہ بتایا گیا، لیکن درپردہ اس کے مقاصد کہیں زیادہ گہرے اور ہولناک تھے۔ یہ عالمی سطح پر "گریٹ ری سیٹ" (Great Reset) کے ایجنڈے کا پہلا بڑا قدم تھا۔ اس مصنوعی بحران کے ذریعے انسانوں کی نقل و حرکت پر پہرے بٹھائے گئے، عالمی معیشت کو چند ہاتھوں میں مرکوز کیا گیا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ انسان کے اپنے بدن پر اس کے فطری اختیار کو چیلنج کیا گیا۔ کرونا نے ان قوتوں کو یہ سمجھنے میں مدد دی کہ کس طرح ایک نامعلوم خوف کے ذریعے پوری دنیا کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا اور مخصوص پلیٹ فارمز پر 2022 میں کی گئی پیش گوئیاں اب حقیقت کا روپ دھار رہی ہیں۔ جب ایکس (ٹویٹر) پر ایک مخصوص حلقے کی جانب سے یہ واضح طور پر لکھا گیا کہ "کرونا 2023 میں ختم ہوگا اور ہانٹا وائرس 2026 میں شروع ہوگا"، تو اسے محض وہم قرار دیا گیا تھا۔ لیکن آج میڈیا میں ہانٹا وائرس کے حوالے سے بڑھتی ہوئی خبریں اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ یہ سب کچھ پہلے سے تحریر شدہ (Scripted) ہے۔ یہ چند وحشی سرمایہ داروں اور بین الاقوامی کارپوریٹ مافیا کا وہ ایجنڈا ہے جو 2030 تک دنیا کا نقشہ اپنی مرضی کے مطابق بدلنا چاہتے ہیں ان تحریکوں کا بنیادی مقصد انسانوں کے خون میں ایسے "پروگرام شدہ ویکسین" داخل کرنا ہے جو صرف بیماری کا علاج نہیں، بلکہ ایک بیولوجیکل سافٹ ویئر کے طور پر کام کریں۔ ان کا ہدف انسانی مدافعتی نظام کو بیرونی کنٹرول کے تابع کرنا اور ہر فرد کو ایک مخصوص ڈیجیٹل سسٹم (Centralized Control System) کا پابند بنانا ہے۔

کرونا دور میں جبر کی جو مثالیں ہم نے دیکھیں مثلاً ایئرپورٹس، ہسپتالوں اور دفاتر میں ویکسین کی لازمی شرط وہ دراصل انسانی حقوق کی بدترین پامالی تھی۔ جس نے اپنی مرضی کی، اسے معاشرے سے کاٹ دیا گیا۔ یہ ایک عالمی تجربہ تھا جس کا مقصد انسانوں کو "بھیڑ بکریوں" میں تبدیل کرنا اور ان کی قوتِ مدافعت و ارادی طاقت کو جانچنا تھا۔ حیاتیاتی جنگ اور آبادی کا تناسب یہ محض ایک طبی بحث نہیں بلکہ ایک ہمہ گیر "حیاتیاتی جنگ" ہے، جس میں چند ارب پتی مٹھی بھر افراد پوری دنیا کی قسمت کا فیصلہ کر رہے ہیں۔ ان کا ایک بڑا ہدف "ڈی پاپولیشن" یا آبادی میں کمی لانا ہے، تاکہ وسائل پر ان کا قبضہ برقرار رہے اور بچ جانے والے انسانوں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکے۔

2026 میں ہانٹا وائرس کی ممکنہ لہر اسی سلسلے کی کڑی ہے تاکہ 2030 کی اس پٹہ اجنڈا (خفیہ ایجنڈے) کے لیے زمین ہموار کی جا سکے، جہاں انسانیت کی پہچان ایک آزاد فرد کے بجائے صرف ایک "ڈیجیٹل آئی ڈی" بن کر رہ جائے گی اب وقت آ گیا ہے کہ انسانیت خوابِ غفلت سے بیدار ہو۔ میری معلومات دراصل اس آنے والے طوفان کی نشاندہی کر رہے ہیں جو انسانی تہذیب کی بنیادیں ہلا دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ صحت کے نام پر زہریلے تجربات کو قبول کرنا خودکشی کے مترادف ہے۔ اگر آج ہم نے ان دجالی ہتھکنڈوں کے سامنے سچائی اور شعور کی دیوار کھڑی نہ کی، تو ہماری آنے والی نسلیں آزاد پیدا تو ہوں گی لیکن وہ صرف "پروگرام شدہ مشینیں" اور عالمی سرمایہ داروں کے اشاروں پر چلنے والے کٹھ پتلیاں بن کر رہ جائیں گی موجودہ حالات تقاضا کرتے ہیں کہ ہم ہر خبر اور ہر طبی ایمرجنسی کو تنقیدی نظر سے دیکھیں۔

یہ ایک منظم سازش ہے جس کا مقابلہ صرف بیداری، اتحاد اور فطری طرزِ زندگی کی طرف واپسی سے ہی ممکن ہے۔ ہمیں اپنے جسم اور اپنی روح کی حفاظت کے لیے ان شیطانی قوتوں کے خلاف ذہنی اور عملی طور پر سینہ سپر ہونا پڑے گا۔