1. ہوم
  2. غزل
  3. عمران کھرل
  4. تقدیر پر لگے تو لگے ابلہی کا داغ
Imran Kharal

تقدیر پر لگے تو لگے ابلہی کا داغ

تقدیر پر لگے تو لگے ابلہی کا داغ
ظاہر کریں گے ہم نہ تری بے رخی کا داغ

ہم سے جو اس جہاں میں ہوا جرمِ بندگی
لے کر جبیں پہ گھوم رہے ہیں اُسی کا داغ

میں نے فقط لکھی تھی غمِ دل کی داستاں
دامن پہ یوں لگا ہے مرے عاشقی کا داغ

آیا ہے مجھکو دیکھنے خورشید بام تک
لیکن مجھے عزیز ہے تیرہ شبی کا داغ

وہ گفتگو خلوص بھری خواب ہوگئی
لہجے پہ تیرے جب سے لگا خسروی کا داغ

جب تک نہ دے گا مجھ کو کھرل جامِ وصل وہ
کام و دہن سے جائے کہاں تشنگی کا داغ