1. ہوم
  2. غزل
  3. کرن ہاشمی
  4. تو مجھے نیک نام رہنے دے
Kiran Hashmi

تو مجھے نیک نام رہنے دے

تو مجھے نیک نام رہنے دے
مجھ میں میرا مقام رہنے دے

یہ تعلق تو بس دکھاوا ہے
منہ سے جھوٹا سلام رہنے دے

تو بھی انسان بن درندے سے
پر یہ مشکل ہے کام، رہنے دے

میری رفتار پر بھروسہ کر
تو مجھے بے لگام رہنے دے

میں کرن ہوں اگرچہ سورج کی
خود میں روشن قیام رہنے دے